رانا ثنا نے عمران خان کو سیاست کا ریلو کٹا قرار دے دیا

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو سیاست کا ریلو کٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری سرور تحریک انصاف میں پھٹیچر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ریلو کٹے کا لفظ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق پر بالکل فٹ بیٹھتا ہے، عمران خان تو پاکستانی سیاست کے سب سے بڑے ریلو کٹے ہیں جبکہ پی ٹی آئی میں پھٹیچر کا کردار چودھری سرور ادا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مراد سعید کے اقدام پر بیان قابل مذمت ہے، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جاتا، پختون بھائیوں کو پنجاب سے خوفزدہ کیا جارہا ہے، اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا سے بھی کامیاب ہوگی کیونکہ ریلو کٹے اب فارغ ہوگئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے