جسٹس احمد علی شیخ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات

صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس احمد علی شیخ کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دیدی۔

صدر مملکت ممنون نے جسٹس احمد علی شیخ کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے تقرری کی بھی منظوری دی۔

جسٹس احمد علی شیخ اس وقت سندھ ہائیکورٹ میں سینئر ترین جج کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔دونوں ججوں کی تقرری کی سفارش جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی پہلے ہی دے چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے