پنجاب اسمبلی:توہین آمیز لنکس بلاک کرنے کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی نے سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد کےلنکس اور پیجزبلاک کرنے کی قرار داد متفقہ طورپرمنظور کرلی ہے ،قراداد میں کہا گیا ہے کہ گستاخانہ کارروائیاں روکنے کے لیے 295 سی کے تحت کارروائی کی جائے۔

سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد روکنے کی قرارداد مسلم لیگ ق کے رکن سردار وقاص موکل نے پیش کی ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام اداروں پر سخت مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا جائے اورجولوگ توہین آمیز مواد میں ملوث ہوں انہیں عبرت ناک سزا دی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے