چترال: تورکھو بوزند روڈ کی تعمیر میں صوبائی حکومت کی جانب سے رکاوٹ

اطلاعات کے مطابق ضلع چترال کے علاقے تورکھو میں‌ایک سڑک کی تعمیر کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے فنڈز کی راہ میں‌ بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع چترال کے علاقے تورکھو بوزند روڈ کی تعمیر کے لیے مختص کیے گئے 10 کروڑ روپے کے بارے میں علاقے کے عام تشویش کا شکار ہیں .

چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخارالدین کا کہنا ہے کہ ” ان فنڈز کے اجراء میں صوبے میں‌ برسراقتدار جماعت تحریک انصاف رکاوٹ ڈال رہی ہے ”

پاکستان مسلم لیگ نواز چترال کے علماء ومشائخ ونگ کے صدر مولانا عمران چترالی کا کہنا ہے کہ ” یہ فنڈز علاقے کے عوام کا حق ہے اور ہم اس پسماندہ علاقے کی ترقی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں .

مولانا عمران نے تورکھو کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ” تعمیر وترقی عوام کا مشترکہ مسئلہ ہے ، اس لیے عوام کو اپنی تمام تر سیاسی وابستگیوں کو ایک طرف رکھ کر اپنے حق کے لیے آواز اٹھانی ہو گی ”

خیال رہے کہ ضلع چترال گزشتہ برسوں میں‌شدید موسمی حالات کی وجہ سے کافی متاثر ہوا ہے اور وہاں کے دیہاتوں کی رابطہ سڑکوں کی حالت ناقص ہے . سیاحوں اور علاقے کے مکینوں کے لیے سفری سہولیات کا شدید فقدان ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے