اسلام آباد میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کیا گیا اور سر کے بال کاٹ دیے گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ صائمہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سیکٹر ای الیون پولیس فاؤنڈیشن میں پیش آیا۔
تشدد کا شکار بچی کے مطابق گھر کی مالکن اور اس کے بچوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال کاٹ دیے ۔ بچی نے بھاگ کر قریبی گھر میں پناہ لی،گھریلو ملازمہ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ۔