اسپیکر خیبرپختونخوا کو فوری مستعفی ہونا چاہیے: زاہد خان

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ اسد قیصر پر بدعنوانی کے الزامات سے سیاسی قوتوں کے سرشرم سے جھک گئے، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو فوری مستعفی ہونا چاہیے۔

زاہد خان کا کہنا تھا کہ معمولی زندگی گزارنے والے کے سیاست میں آنے پر کروڑوں روپے کی جائیدادیں بن گئیں، وزیراعلیٰ کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت بدعنوانیوں کی زد میں ہے۔

انہوں نے کاہ کہ وزیراعلیٰ پر کابینہ کے وزیر اور صوبائی وزراء نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے،وزراءکے ایک دوسرے پر لگائے جانے والے الزامات کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

زاہد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر بینک کو ہڑپ کرنے اور صوبے میں بدعنوانی پر اینٹی کرپشن، نیب اور اعلیٰ حکام استعفیٰ دے چکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے