بھارت میں گرمی کی شدت میں اضافہ

بھارت میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، مہاراشٹر کے علاقے بھیرا میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،بھارتی محکمہ موسمیات نے وسطی ،شمالی اور مغربی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق مہاراشٹر کے علاقے بھیرا میں گزشتہ روز درجہ حرارت 46 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،اس سے قبل مارچ کے مہینے میں گرمی کی اتنی شدت کبھی نہیں ریکارڈ کی گئی ۔

کئی علاقوں میں گرمی کی لہر یکم اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ راجستھان،مدھیہ پردیش ،گجرات، مہاراشٹر، جنوبی اتر پردیش ،جنوبی ہریانہ ، چندی گڑی اور اڑیسہ میں شدید گرم موسم کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے