ورجینیا: مسلم گھر میں نقب زنی، دیوار پرگالیاں لکھ دیں

امریکی ریاست ورجینیا میں ایک مسلمان خاندان کے گھر میں نقب زنی کی واردات مسلمانوں سے نفرت میں بدل گئی ۔ واردات کے وقت اہل خانہ گھر پر نہیں تھے۔ چوروں نے گھر کی دیوار پر مسلمانوں کے خلاف گالیاں لکھیں اور دیواروں پر آویزاں اسلامی خطاطی کے نمونے پھاڑ دیئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیئر فیکس کاؤنٹی میں پیش آنے والی واردات میں گھر سے پاسپورٹس اور گرین کارڈز سمیت 25 ہزار ڈالر مالیت کا سامان چوری کیا گیا تاہم متاثرہ خاندان کو سب سے زیادہ دکھ اور افسوس چوروں کی مسلمانوں سے نفرت پر ہوا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ سب کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس قسم کی کارروائیاں معمول نہیں بننی چاہئیں، جب چوروں کو پتہ چلا کہ گھرمسلمانوں کا ہے تو انہوں نے نفرت کابھی مظاہرہ کیا ۔

متاثرہ خاندان کے پڑوسیوں نے مدد کے طور پر 3 ہزار ڈالرجمع کئے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش نقب زنی اور نفرت انگیز جرم کے طور پر کر رہی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے