انون کی حکمرانی کیلئے مؤثر اور آزاد عدلیہ ضروری ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے لیے مؤثر اور آزاد عدلیہ ضروری ہے، حکومت کا بھی قانون کے تابع رہنا لازمی ہے۔

سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کے دوران چیف جسٹس نے گراں قدر خدمات پر جسٹس امیر ہانی مسلم کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نےکہا کہ جسٹس امیر ہانی مسلم کے فیصلوں سے قانون کی ترجمانی کو نئی جہتیں ملیں، قانون کی حکمرانی انفرادی حد تک محدود نہیں رہنی چاہیے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سرکاری اداروں میں رشوت ستانی اور اقربا پروری کا خاتمہ ضروری ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے