عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عمران خان نے آرمی چیف کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارکباد دی ۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے عمران خان کی آرمی چیف سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں قومی و بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوئی ۔ دہشت گرد کے خلاف جنگ،افغان مہاجرین کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے