لاہور:پلازہ میں لگی آگ پرکئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا

لاہور کے علاقے انارکلی کے گڈی بازار میں واقع پلازہ میں لگی آگ پر 9گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ،آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ،جسے بجھانے میں 25گاڑیوں نے حصہ لیا ۔

فائربریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کی متعدد گاڑیاں کولنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں،آتشزدگی سے تاجروں کا کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا ،جنہوں نے ریسکیو اور فائر بریگیڈ پر بروقت کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔

لاہور کے میئر نے تاجروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گوادم شہر سے باہر منتقل کریں اور اتنا سامان لائیں جو ایک ہفتے میں فروخت بھی ہوجائے۔

گزشتہ رات گئے گڈی بازار کے پلازہ میں لگی آگ نے مزید 7عمارتوں کو متاثرہ کیا ،جس کے باعث درجنوں دکانیں جل گئیں،دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔

آتشزدگی کے باعث عمارتوں میں موجود شادی بیاہ کی سجاوٹ اور کاغذ سمیت لاکھوں روپے مالیت کا دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا،آگ کے باعث انارکلی اور ملحقہ علاقے کی بجلی بھی بند رہی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گنپت روڈ گڈی بازار کے4منزلہ پلازےمیں رات2بجے کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس نےدیکھتے ہی دیکھتےملحقہ عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لےلیا،،تنگ گلیوں اور دکانیں بند ہونےکے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے