اسلام آباد:امام کعبہ کی صدر مملکت اور وزیراعظم سےملاقاتیں

امام کعبہ شیخ صالح بن محمد بن طالب نے اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے اسلام کا پیغام دنیا بھر میں پھیلانے کی کوششوں پر اتفاق کیا۔امام کعبہ نے کہا کہ دہشت گردی مسلمانوں کے خلاف ہورہی ہے اور الزام بھی انہیں دیا جاتا ہے ،دہشت گردی کے خلا ف پاکستان کا موقف تاریخی ہے ۔

صدرممنون حسین نے امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب سے ملاقات میں کہا کہ انتہا پسندی کےخلاف جوابی بیانیے کے لیے عالم اسلام کے دانشورکام کریں، مدارس کےطریقہ تعلیم میں دور جدید کے مطابق تبدیلیوں کی ضرورت ہے،سعودی عرب کے خلاف کوئی بھی جارحیت پاکستان کیخلاف تصور ہوگی۔

وزیراعظم نواز شریف نے امام کعبہ کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر گرمجوشی سےاستقبال کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام خانہ کعبہ کی وجہ سےسعودی عرب کےساتھ گہری وابستگی،عقیدت رکھتےہیں،پاکستان،سعودی عرب اسلامی و ثقافتی اعتبار سے قریب ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے