کراچی میں سپرہائی وے پر کاٹھور کے قریب سڑک کو 15 گھنٹے سے زائد کے بعد کلیئر کرالیا گیا، سپر ہائی وے کا حیدرآباد سے کراچی آنے والا ایک ٹریک گزشتہ رات سڑک پر ٹرالر کے خراب ہونے سے بند ہوگیا تھا ۔
سپر ہائی وے پر لکی چڑھائی کے قریب گزشتہ رات خراب ہونے والے ٹرالر نے حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریفک کو بری طرح متاثر کیا تھا ،سڑک پر سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں اور مسافر منزل پر نہ پہنچ سکے۔
تاہم موٹر وے پولیس کے مطابق 15 گھنٹے سے زائد عرصے کے بعد اب سڑک کو کلیئر کرالیا گیا ہے، لیکن حیدآباد جانے والے ٹریک پر اب بھی ٹریفک کا دبائو برقرار ہے۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی،اس دوران ہائی وے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، بیشتر گاڑیوں میں ایندھن ختم ہوگیا، جس سے حیدرآباد سے آنے والے مسافر وں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
موٹر وے پولیس کے مطابق خراب ہونے والے ٹرالر کو ہٹادیا گیا تھا، لیکن دونوں ٹریک پرگاڑیاں آمنےسامنےآگئیں، جس کےباعث ٹریفک جام ہوا۔