بہت جلد وطن واپس آؤں گا، پرویز مشرف

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد وطن واپس آئیں گے، ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جگہ لینے کے لیے چھوٹی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

پشاور میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن میں ویڈیولنک سے خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خوشخالی کے لیے بہت کچھ کیا۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ لاہور میں تئیس سیاسی جماعتوں کا الائنس بن رہا ہے، وہ بہت جلد ملک واپس آکر اس اتحاد کو مضبوط کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے