ملتان :سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

ملتان میں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی )نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نادرن بائی پاس کے قریب کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد کار میں گھوم رہے ہیں، جس پر خصوصی ٹیم نے کار کا تعاقب کرتے ہوئے ایک پٹرول پمپ پر انہیں گھیرے میں لے لیا ۔

مبینہ دہشت گردوں نے تھانہ الپہ کے علاقہ میں رہائش اختیار کر رکھی تھی ،جن سے اہم انکشافات بھی متوقع ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے