اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں 2روز کی توسیع

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی اے ڈی خواجہ کوکام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں ہٹانے سے متعلق حکم امتناع میں 2روز کی توسیع کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سےسوال کیا کہ آئی جی کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے؟ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے آئی جی کی تقرری کےحوالے سےمزید تفصیلات طلب کرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اس معاملے سے متعلق آئندہ سماعت پر قانون پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناع ختم کرنےکی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا اوراس کی تفصیلات طلب کی تھیں جب کہ عدالت نے حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ کیس کے فیصلے تک اللہ ڈنو خواجہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے