سندھ کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات

سندھ کے مختلف اضلاع سکھر، بدین، جیکب آبادمیں بلدیاتی ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، پولنگ شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگی۔

سکھرمیں 4 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں جن میں یونین کمیٹی 25سعید آباد اور یوسی 9 نواں گوٹھ میں چیئرمین کی نشست شامل ہے۔ یوسی 6وارڈ نمبر1 اور یوسی 7 وارڈ 2 کے جنرل ممبرزکےلئے بھی ووٹ کاسٹ کیے جارہے ہیں۔

خیرپور میں 9 نشستوں پرعوام اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ ٹنڈومحمدخان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم کی ایک یونین کونسل کے ضلع کونسل ممبر کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

میرپورخاص کےوارڈ نمبر10 پرکونسلرکے انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔ بدین کی تحصیل ٹنڈوباگو کے دو وارڈز میں جنرل کونسلرز کی نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

جیکب آباداورشکارپورمیں ایک ایک نشست پر انتخاب ہو رہا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے