مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی گارڈن کیمپس میں طلباء کے دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے، تشدد سے ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
تشدد سےجاں بحق ہونےوالے طالب علم کی شناخت مشعال کے نام سے ہوئی ہے،جو عبدالولی خان یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغ عامہ کا طالب علم تھا۔
یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، فائرنگ اورتوڑ پھوڑ کے نتیجے میں 5طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلباء گروپوں میں ہنگامہ آرائی کے بعد یونیورسٹی کیمپس کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔