ناراض چیئرمین سینیٹ کو منانے کی حکومتی کوششیں

ناراض چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو منانے کے لیے وفاقی حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔

قائد ایوان راجا ظفرالحق نے وزراء سمیت رضا ربانی سے ملاقاتیں کیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار دو مرتبہ رضا ربانی کے گھر گئے،مگر انہیں منانے میں ناکام رہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ وزراء کی عدم موجودگی کا مسئلہ دونوں ایوانوں کے اجلاس بیک وقت ہونے کی وجہ سے ہوا، یہ مسئلہ اسپیکر اور چیئر مین سینیٹ مل کر حل کر سکتے ہیں، کبھی اختلاف اور سستی ہوجاتی ہے، تاہم اسے بریکنگ پوائنٹ نہ بنایا جائے۔

حکومتی سینیٹر نثار محمد نے بھی اظہار یک جہتی کے طور پر اپنا استعفیٰ رضا ربانی کو پیش کر دیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے رضا ربانی کو آمادہ کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے