مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کر دیا، بھارتی فورسز کے تشدد سے 20طلبا شدید زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں پرامن مظاہرے کے دوران بھارتی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

جھڑپوں کے دوران بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔

پلواما میں بھی بھارتی پولیس اور طلبا کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، طلبا کالج کے نزدیک پولیس ناکہ بنائے جانے پر احتجاج کر رہے تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے