کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا،پرواز این ایل 149 لاہور سے کراچی آرہی تھی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ فلائٹ کے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کے وقت پرندے کے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
واقعے کے باوجود طیارے نے بحفاظت رن وے پر لینڈنگ کی اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔