بھٹو کے مقبرے کے پیچھے چھپنے والوں کو ووٹ نہیں ملیں گے،نہال ہاشمی

مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہےکہ آصف زرداری اور ان کے ساتھی کراچی کی زمین اور پانی بیچ کر کھاگئے ہیں، آج ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی روحیں بھی رنجیدہ ہوں گی۔ انہوں نے عمران خان کو سیاست میں پلے بوائے اور کیٹ واک ماڈل قرار دیا ۔

کراچی میں مسلم لیگ ن ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،2018 کے انتخابات میں لالی پاپ نہیں چلے گا ، پیپلزپارٹی کو بھی اب ذوالفقارعلی بھٹو کے مقبرے کے پیچھے چھپنے پر عوام ووٹ نہیں د ے گی ۔

ان کا کہنا تھاکہ آصف زرداری اور ان کے ساتھیوں نے کراچی کی زمین اور پانی بیچ کھایاہے،آج ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی روحیں بھی رنجیدہ ہوں ی۔

عزیر بلوچ ان کے تمام کالےکرتوت عوام کے سامنے لاچکے ہیں،میاں نوازشریف نے لیاری گینگ وار کا خاتمہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا آصف زرداری نے سندھ کا درالحکومت دبئی کو بنادیا ہے، چاہتے ہیں سندھ کے وزیر اعلیٰ آزادانہ کام کریں ان پر کسی خاندان کا دبائو نہ ہو۔سندھ میںایک نہیں کئی وزیر اعلیٰ مقرر ہیں،وزیراعلیٰ کے پیچھے چھپ کر وفاق پر تنقید کرنے والوں کوکھل کر سامنے آنا چاہیے۔

عمران خان پر تبصرہ کرتے ہو ئے نہال ہاشمی نے کہا عمران خان سیاست میں ایک پلے بوائے اور کیٹ واک ماڈل ہے۔خیبر پختون خواہ میں یونیورسٹیز کے اندر طلبا کو قتل کیا جارہاہے ۔عمران خان کرکٹ کے کسی عالمی ادارے میں کوچ کیلئے درخواست دیں ۔

مسلم لیگ ن وزیر اعظم سے درخواست کرے گی کہ انہیں کرکٹ کوچ لگوایا جائے ۔ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ حکومت پر بھی قبضہ کررکھاہے ،نہال ہاشمی نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی خود اپنے لوگوں کو اغوا کرکے ناپاک عزائم میں کامیابی حاصل کرناچاہتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے