حکومت کو دلچسپی نہیں، ایجنڈا کبھی مکمل نہیں ہوتا، خواجہ اظہار

جو شکایت قومی اسمبلی میں اپوزيشن جماعت پیپلز پارٹی کو حکومت سے ہے، وہی شکایت سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعت کو پی پی کی حکومت سے ہے۔

متحدہ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے خطاب میں کہاکہ وہ 4سال سے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل کی بات کر رہے ہیں، حکومت کو دلچسپی ہی نہیں، ایجنڈا کبھی مکمل نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زہریلے پانی سے متعلق ان کی تحریک التوا بھی واپس کردی گئی۔

خواجہ اظہار نے اس موقع پر سکھر کےعوام کی طرف سے دیا گیا پینے کا پانی بھی ایوان کو دکھایا اور کہاکہ حکومتی ارکان یہ پانی پی کر دکھائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے