الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی عبدالمنعم کو نا اہل قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کو شیر عالم خان کی درخواست پر نا اہل قرار دیا گیا ہے، عبدالمنعم پی کے 88 سے رکن اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کے مشیر خاص تھے ۔
شیر عالم خان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عبد المنعم انتخابات سے ایک ماہ پہلے تک سرکاری اسکول میں استاد تھے، انہوں نے مارچ 2013 کی تنخواہ بھی سرکاری اسکول کے استاد کی حیثیت سے وصول کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے سرکاری محکموں سے تصدیق پر عبدالمنعم کو نا اہل قرار دے دیا۔