ایف آئی اے کی کارروائی ،2 انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے نے بھاری رقوم کے عوض سادہ لوح انسانوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو انسانی اسمگلر وں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو گجرات اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں ثاقب گلفام لکھنوال ضلع گجرات جبکہ جاوید اقبال سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کے رہائشی شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے