معروف ناول نگار ایم اے راحت انتقال کر گئے

اُردو کے معروف ناول نگار ایم اے راحت لاہور میں انتقال کر گئے، وہ گزشتہ 8ماہ سے برین ٹیومر کے عارضے میں مبتلا تھے، جبکہ 8روز قبل وہ کومہ میں چلے گئے تھے اور آج دوپہر اسی حالت میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم نےاپنے پسماندگان میں پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں، ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عشاء رضوان مسجد، اعوان ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین علامہ اقبال ٹاؤن کے کریم بلاک قبرستان میں کی جائے گی۔

مرحوم جاسوسی تحریروں میں جناب ابن صفی اور تاریخی ادب میں جناب نسیم حجازی سے متاثر تھے تا ہم فکشن میں ان کا اپنا منفرد اسلوب تھا۔

ایم اے راحت اُردو ادب کے چند بڑے ناموں میں سے ایک نام ہیں ،800سے زائد ناولوں کے لکھاری، کالا جادو، ناگ دیوتا، کمند، کالے گھاٹ والی، کفن پوش، صندل کے تابوت، شہر وحشت، جھرنے، سایہ، کالے راستے انُ کی دیومالائی تخلیقات میں سے ہیں۔

انہوں نے بچوں کیلئے بھی بے شمار کہانیاں لکھیں، جبکہ تلفظ اور املا کے ساتھ ایسی لفاظی کی کہ بچے باآسانی پڑھ کر اُن کے گرویدہ ہوئے ، عمران سیریز میں ان کی کہانیاں لیڈی پارکر، کالی طاقت اور عمران ان ایکشن آج بھی مقبول عام ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے