فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4 دہشتگردوں کو پھانسی

راولپنڈی: فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور اداروں پر حملے، شہریوں کے قتل اور خطرناک جرائم میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ان میں برکت علی، عادل، اسحاق اور لطیف الرحمان شامل ہیں۔

پھانسی پر لٹکائے جانے والے چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور چاروں دہشت گرد مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم بھی کرچکے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے