بجلے گئے 12 گھنٹے ہو گئے ۔ کراچی کے شہری پریشان

زینب شہزادی

کراچی

۔ ۔ ۔

news-1422364016-8518

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک دائون 12گھنٹے گزرنے کے بعد جاری ہے

آدھے سے زائد شہر کی بجلی گزشتہ رات 9بجے سے بند ہے

صبح 8بجے کے بعد ایف بی ایریا ،گلشن اقبال ،بفرزون سمیت بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے ،اس حوالے سے ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

کراچی میں منگل کی شب بجلی کا ایسا بریک ڈاون ہوا کہ اگلے دن کا سورج نکل آنے پر بھی بجلی کا کچھ اتا پتا نہیں ۔

طویل ترین بریک ڈاون سے شہر کے جو علاقے متاثر ہوئےان میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن جمال، ڈالمیا، کارساز، صدر، کیماڑی، لیاری،برنس روڈ،پاکستان چوک، ڈیفنس، کلفٹن، سی ویو ، شیریں جناح کالونی، محمود آباد ، فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاؤن، ملیر، کورنگی، بھٹائی کالونی، نارتھ کراچی اور طارق روڈ شامل ہیں۔

بجلی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔شہر میں رات گئے تک کھلے رہنے والے بازار جلد ویران ہو گئے،شہریوں نے رات جاگ کر گزاری اور سحری بھی اندھیرے میں کی۔بجلی کی بندش کے باعث پانی کی بھی قلت ہوگئی۔

ادھرترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 500کےوی اے کی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرجانے سے کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ اور بلوچستان کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی بند ہوئی،بجلی کی مکمل بحالی میں وقت لگ سکتاہے۔

 شہریوں نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔شہریوں نے کے الیکٹرک کی ہیلپ لائن سے جواب موصول نہ ہو نے کی شکایت بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے