سینئر صحافی حامد میر کیلئے”ستارہ صحافت “کا ایوارڈ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سینئر صحافی حامد میر کو آزادی صحافت کیلئے خدمات پر ”ستارہ صحافت “ دیا . علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے حامد میر کی صحافتی خدمات پر دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جس میں ان کے صحافتی کیرئیر جدوجہد کو نمایاں کیا گیا تھا .

https://www.youtube.com/watch?v=9EjNvnSg8ME&feature=youtu.be

اس موقع پر حامد میر نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے والوں کو شکست دینے کیلئے قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہو گا ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس دور میں بھی سچ نہیں لکھا جا رہا کیونکہ سچ پر پابندیاں ہیں اور آج بھی صحافی کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سیمینار میں سینیٹر پرویز رشید،عاصمہ شیرازی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سینٹرپرویز رشید نے کہا کہ جہاں بحث پر پابندی ہو اور”کیوں“کفر کے مترادف ہوں وہاں سچائی سامنے نہیں آسکتی ۔ جس معاشرے میں سوال اٹھانے پر پابندی لگ جائے وہاں صحافت آزاد نہیں ہوسکتی۔

https://www.youtube.com/watch?v=IezLZxuaTh4&feature=youtu.be

عاصمہ شیرازی نے کہا کہ حامد میر نے ہمیشہ سچائی کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ سوال اٹھانے والا معتوب سمجھا جاتا ہے۔ آزاد صحافت کیلئے آزاد سماج ضروری ہے، سوچ اور اداروں کی آزادی صحافتی آزادی کی ضمانت بن سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے