میری کامیابیوں میں سارا کرداراہلیہ کا ہے، میکرون

فرانسیسی صدارتی امیدوار میکرون کی لو اسٹوری کا دنیا بھر میں چرچا ہے، ڈراما ٹیچر ایسی من کو بھائی کہ پھر کوئی اور نہ سمجھ آئی۔

پندرہ برس کی عمر میں چالیس سال کی خاتون کو دل دے بیٹھے، تیس سال کی عمر میں شادی کی تو بیوی کی عمر تریپن سال تھی اور پہلے شوہر سے تین بچے، میکرون کہتے ہیں ان کی کامیابیوں میں سارا کردار بریجیٹ ہے۔

فرانس کی صدارت کے مضبوط امیدوارکی لو اسٹوری، لیکن ہے ذرا ہٹ کے ۔ پندرہ برس کی عمر میں چالیس سال کی خاتون کو دل دے بیٹھے، میکرون صدر بنے تو سب سے کم عمر فرانسیسی صدر ہوں گے ۔

کم عمری ، میں دل لگی، کہانی تھوڑی نہیں ، پوری کی پوری ہے فلمی، فرانس کے صدارتی الیکشن کی ہلچل میں آجکل اسی کہانی کا چرچا ہے ۔صدارتی امیدوارایمانیوئلمیکرون کی لو اسٹوری بھی سپر ہٹ ہے ۔

ایمانیوئل میکرون ، صرف پندرہ سال کی عمر میں دل کے ہاتھوں مجبور ہوئے ، سترہ سال کی عمر میں اپنی ہائی اسکول ٹیچر کو پروپوز کر ڈالا ، جو اس وقت ان سے پچیس سال بڑی تھیں ۔

ایمانیوئل میکرون تیس سال کے ہوئے تو انھوں نے رسم و رواج توڑ کر وعدہ نبھایا، اور اپنی پچپن سال کی محبوبہ Brigitte سے شادی کر لی ، اس وقت Brigitte کے پہلے شوہر سے تین بچے بھی تھے۔

دونوں نے دو ہزار سات میں شادی کی اور دونوں کی جوڑی آج بھی قائم ہے اور ایمانیوئل اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی بیوی کو دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انکی ترقی کے پس منظرمیں ساراکرداربریجیٹ کا ہی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے