ٹرمپ نے ڈائریکٹر ایف بی آئی کو عہدے سے فارغ کردیا

ا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان شان اسپائیسر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سفارشات کے بعد ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔

جیمز کومے کے نام خط میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایف بی آئی کو موثر طور پر چلانے کے اہل نہیں اور نئی انتظامیہ اپنا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے۔

ایف بی آئی کا ڈائریکٹر ایسے شخص کو ہونا چاہئے کہ جو محکمہ انصاف کے اصول و ضوابط پر عمل درآمد کرے۔ ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر جلد نامزد کردیا جائے گا۔

جیمز کومے نے ہیلری کلنٹن کی ای میلز ان کی معاون ہما عابدین کی جانب سے مس ہینڈل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایف بی آئی نے سینیٹ کی عدالتی کمیٹی کوخط لکھ کر واضح کیا تھا کہ کومے کا دعوی غلط ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے