نکارا گوا میں ایک عامل نے خاتون کی جان لے لی

مغربی ممالک میں بھی جعلی عاملوں کی کمی نہیں، نکارا گوا میں ایک عامل نے خاتون کی جان لے لی۔

لاطینی امریکا کے ملک نکاراگوا میں مذہبی عامل اور اس کے چار چیلوں کو قید کی سزا سنادی گئی۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نےخاتون کا جن نکالنے کے لیے اسے برہنہ کرکے آگ میں پھینک دیا تھا جس کے باعث وہ جھلس کر مرگئی۔

کیس کی سماعت کے دوران عامل نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے خاتون کو ایک ہفتے تک بھوکا پیاسا رکھا جس کے بعد اسے آگ میں پھینک دیا گیا تھا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 23 سالہ عامل کو تیس سال جبکہ اس کے چار چیلوں کو چھ چھ سال قید کی سزا سنادی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے