مولانا فضل الرحمان کو غدار کہنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے سینئر سیاستدانوں اور اراکین پارلیمنٹ کے خلاف غدار کے القابات نشر کرنے پر جیو نیوز پر ایک لاکھ جرمانہ اور معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔

12فروری کو نشر کیے گئے سلیم صافی کے پروگرام ’جرگہ‘ میں مہمان شرکا اعجاز مہمند اور نثار مہمند نے محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل ارحمان کو ’غدار‘ قرار دیا تھا جس پر پیمرا نے جیو کو 17فروری کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی تھی۔

پیمرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ چینل کی جانب سے معاملے پر تحریری جواب جمع کرایا گیا جس کا جائزہ لینے کے بعد پیمرا کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ اراکین پارلیمنٹ کے خلاف قابل اعتراض گفتگو نشر کر کے چینل انتظامیہ پیمرا الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی کئی شقوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی۔

اتھارٹی نے چینل کو ہدایت کی کہ 13مئی کو نشر ہونے والے مذکورہ پروگرام کے دوران میزبان سلیم صافی محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کا نام لے کر معافی مانگیں جبکہ پروگرام کے دوران اسکرین پر بھی یہ معافی واضح انداز میں دکھائی جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ جیوز نیوز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جو آئندہ تین ہفتے میں ادا کرنا ہو گا اور چینل کو ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ پیمرا کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرے بصورت دیگر مستقبل میں چینل کا لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے