امریکی صدر کی اشرف غنی سے مختصر ملاقات

سعودی دارلحکومت ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی ہے۔

امریکی اور افغان صدور کے درمیان ملاقات سعودی عرب میں ریاض کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دورا ن صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اورافغانستان میں اہم اصلاحات لانے کے حوالے سے اشرف غنی کی قیادت کو سراہا ۔

امریکی صدر نے ملکی دفاع کے لئے افغان فورسز کی خدمات کی بھی تعریف کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے