ملتان:پی آئی اے طیارے میں دھواں بھرگیا، ہنگامی لینڈنگ

پشاور سے کراچی جانے والی پرواز میں دھواں بھر گیا، طیارے کو ہنگامی طور پر ملتان ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔

مسافروں کو مذکورہ جہاز سے اتار کر فنی خرابی دور کی گئی۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 353 کی بزنس کلاس میں رکھے اوون میں خرابی ہوئی اور اس سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا۔

پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے جہاز کو ملتان ائیرپورٹ پر اتار لیا، تمام مسافروں کو اتار کر مکمل چیکنگ کی گئی اور خرابی دور کرکے جہاز کو کراچی روانہ کر دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے