ٹرمپ اور میلانیا کے تعلقات بدستور ناخوش گوار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے درمیان تعلقات بدستور ناخوش گوارہیں۔ روم میں بھی ٹرمپ نے ہاتھ پکڑنا چاہا لیکن میلانیا کنی کترا گئیں ۔

بیوی ناراض ہوجائے،تو اچھے اچھوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں، چاہے وہ سپر پاور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی کیوں نہ ہوں۔

جی ہاں مسز ٹرمپ ان دنوں اپنے شوہر سے ناراض ہیں،مان کر نہیں دے رہیں۔ ناراض اہلیہ کو منانے کےلئے ٹرمپ نے جب بھی ہاتھ تھامنا چاہا،نا مراد لوٹے۔

روم آمد کے موقع پرٹرمپ نے جونہی میلانیا کا ہاتھ پکڑنا چاہا، انہوں نے اپنی زلفوں کا سہارا لے کر ٹرمپ کو ٹھینگا دکھا دیا۔

یہ کوئی اتفاق نہیں،اس سے پہلے اسرائیل آمد کے موقع پر تومیلانیا نے اپنی جانب بڑھتا ٹرمپ کا ہاتھ ہلکی سی چپت لگا کر دور کردیا تھا۔

وقت بتائے گا،امریکا کومشکلات سے نکالنےکا دعویٰ کرنے والے ٹرمپ اس مشکل سے کیسے نکلتے ہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے