امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پوپ فرانسس سے ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویٹی کن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی، آدھے گھنٹے کی بات چیت میں ٹرمپ نے پونٹف کے پیغام کو نہ بھلانے کا عہد کیا۔

ملاقات میں ٹرمپ کی اہلیہ، بیٹی اور داماد بھی شریک تھے،ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اور بیٹی ایوانکا روایتی اندازسےسرڈھک کر شریک ہوئیں۔

ملاقات کےبعد پوپ فرانسس مسکراتے ہوئے اورمطمئن نظر آئے،پوپ فرانسس نے ٹرمپ کوامن کی علامت زیتون کے درخت کا مجسمہ، تحفظ ماحولیات کےحوالےسے اپنی تحریر کردہ تین کتب ،اور امن کے عالمی دن پر پیغام کی کاپی دی۔

امریکی صدر نے پوپ فرانسس کو مارٹن لوتھر کنگ کی تحریر وں کا سیٹ تحفے میں پیش کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے