احتجاج ، عدالتی سرزنش اور نا ہی وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت ،کوئی بھی کراچی کے عوام کو لوڈشیڈنگ کی اذیت سے نجات نہ دلاسکا۔
بحران کے باعث شہر کا 25 فیصد حصہ بجلی کی بندش اور غیراعلانی لوڈ شیڈنگ کا شکار ہے، جامشورو میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیٹیچ کمپنی کے 500 کلو واٹ کا سرکٹ پول چوتھے روز بھی ٹھیک نہیں ہوسکا۔
این ٹی ڈی سی کے شارٹ فال سے کراچی کا 25 فیصد حصہ بجلی کی بندش کا شکار ہے اور کئی علاقوں میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
شہر کے متاثرہ علاقوں میں گلستان جوہر، ملیر، شاہ فیصل کالونی ماڈل کالونی، ناظم آباد، ناگن چورنگی اور ایف بی ایریا کے علاقے شامل ہیں۔
کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 600 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔