ابیٹ آباد آپریشن، اسامہ بن لادن کی بیوی نے اصل کہانی بتادی

اسلام آباد: دوہزار گیارہ میں ایبٹ آباد آپریشن کے دوران کمپاؤنڈ میں کیا ہوا تھا اسامہ بن لادن کی بیوی نے ساری تفصیلات میڈیا کو بتادی۔

برطانوی صحافی کیتھی سکاٹ اور ایڈرین لیوی کی کتاب کیلئے دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اسامہ کی سب سے چھوٹی اور چوتھی بیوی امل السادہ نے اس رات کے متعلق بتایا جب امریکی خصوصی فورسز نے 9/11 کے ماسٹر مائنڈ کو ہلا ک کردیا تھا۔

اسامہ بن لادن کی بیوی ایمل السادہ نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں گیارہ مئی دوہزار گیارہ کو اسامہ بن لادن کی تینوں بیویاں، بڑا بیٹا خالد اور دیگر بچے سورہے تھے کہ ہیلی کاپٹروں کی آوازیں آئیں کچھ ہی دیر میں فوجی کمپاؤنڈ کے اندر اترنے لگے۔

اسامہ نے سب سے کہا کہ یہ لوگ تمہیں نہیں مجھے مارنا چاہتے ہیں۔انہوں نے سب کو نیچے جانے کا کہا مگر ان کی بڑی بیٹیاں مریم اور سمعیہ اوپ بالکونی میں چھپ گئیں۔

اوپر امل، اسامہ اور ان کا سب سے چھوٹا بیٹا حسین کمرے میں رہ گئے۔امل کے بقول انہیں لگا کہ جیسے ان کے قریبی حلقے میں کسی نے ان کے ساتھ غداری کی ہے۔فوجیوں میں ایک عربی زبان بھی جانتا تھا۔

اسامہ بن لادن کی بیوی امل کے مطابق فوجی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے پہلے انہیں گولی ماری پھر اسامہ بن لادن پر گولیاں برسادیں ۔

بعد میں سارے خاندان سے شناخت کرائی گئی پھر فوجی لاش کو سیڑھیوں سے گھسیٹتے ہوئے نیچے لے گئے اور ہیلی کاپٹر میں ڈال کر روانہ ہوگئے ۔

امل السادہ کے بھائی ذکریا السادہ نے 2012 میں جیو نیوز کے صحافی سبوخ سید کے ساتھ انٹرویو میں اپنی بہن کے ساتھ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اسامہ بن لادن کے قتل کی تصدیق کی تھی ۔ زکریا السادہ کے مطابق ان کی بہن زخمی ہو گئی تھی جبکہ اس کے سامنے اسامہ بن لادن کو قتل کیا گیا تھا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے