سُسرجی ہی نہیں داماد پر بھی روس سے تعلقات کا الزام ، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے داماد ’جیرڈ کُشنر‘ نے الیکشن سے پہلے اور بعد میں روسی سفیر سےتین بار خفیہ رابطے کیے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارےنےدعوی کیا ہے کہ 7 امریکی عہدیداروں کی اجانب سے ان خفیہ رابطوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ان رابطوں میں ٹرمپ کے داماد”جیرڈ کشنر ” نے روسی سفیر کو باہمی رابطوں کے لیے ایسا خفیہ نیٹ ورک بنانے کی پیش کش کی جو ہرقسم کی جاسوسی کے خطرے سے محفوظ ہو۔
روسی سفیر یہ پیشکش سن کر خاصے حیران ہوئے اور انہوں نے یہ پیغام اعلیٰ حکام تک پہنچایا ۔تاہم جیرڈ کشنر کے وکیل نے ان خبروں کو مستردکردیا ہے۔
جیرڈ کشنر کے وکیل کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران ہزاروں کالز پر رابطہ ہوا، روسی سفیر سے خفیہ رابطوں کے بارے میں یاد نہیں۔