پاکستان ، پہلا روزہ کل، نماز تراویح کے اجتماعات آج

پاکستان میں پہلا روزہ کل اور مساجد میں تراویح کے روح پرور اجتماعات آج سے ہوں گے، حکومت نے عوام کو سہولت پہنچانے کے لیے سستے بازار بھی لگادیئے۔

رمضان المبارک کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور مارکیٹس میں جائے نماز، تسبیح اور ٹوپیوں کے بڑی تعداد میں اسٹالز لگ گئے ہیں۔

گزشتہ روز مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا پہلا روزہ اتوار28 مئی کو ہوگا۔

دوسری جانب پشاور میں مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند نظر آنے اور آج پہلے روزے کا اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر سستے بازاروں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے