بھارتی فوج کی کارروائی، 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے چھاپے کے دوران 2 کشمیری نوجوان کو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ جمعرات کی صبح کشمیری حریت پسندوں اور بھارتی فوج کے درمیاں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے نتھی پورہ گاؤں میں ایک گھر کا محاصر کیا جس کے بعد اس گھر میں موجود افراد اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد 2 افراد ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد بھی کیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار بٹ کی ہلاکت کے بعد بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہروں کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد بھارتی فوج نے وادی کے بڑے علاقوں میں 3 روز کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا جس کے بعد وادی کے مختلف اضلاع میں اسکول اور کالجز بند ہوگئے تھے۔

ادھر کشمیر میڈیا سروس نے اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گذشتہ ماہ مئی کے دوران 28 کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کے مطابق گذشتہ ماہ میں 9 خواتین بیواہ ہوئیں جبکہ 33 بچوں کو یتیم کیا گیا، اس کے علاوہ مبینہ مقابلوں میں 3 کشمیریوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 945 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی فوج کی کارروائیوں اور گھر گھر چھاپوں کے دوران حریت رہنماؤں سمیت 367 کو گرفتار کیا گیا جن میں طلباء بھی شامل ہیں۔

بھارتی فوج نے اس دوران 120 گھروں کو نقصان پہنچایا جبکہ 59 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے