شاہ نورانی عرس کا آج آخری دن

حضرت شاہ نورانی کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا آج آخری روز ہے ۔زائرین کی بڑی تعداد آج بھی مزار پر حاضری دے رہی ہے ۔

درگاہ شاہ نورانی کے558 ویں سالانہ عرس کے آخری روز بھی ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد گاڑیوں میں قافلوں کی صورت میں شاہ نورانی پہنچ رہے ہیں ۔

عقیدت مند مزار پر حاضری دے رہے ہیں اور چادر چڑھا رہے ہیں جبکہ زائرین کی جانب سےدھمال ڈال ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوردراز سے آنے والے زائرین کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں پانی کی کمی کا سامنا ہے ۔ پانی کا ایک گیلن 50 سے 70روپے میں ملتاہے۔

مزار میں بجلی بھی نایاب ہے، جنریٹرکے استعمال سے مزاراوراس کے قریبی کچھ حصے کو روشن رکھاجاتاہے۔

مزار کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیںجس میں سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھروگیٹ نصب کئے گئے ہیں اور ہر آنے جانے والے پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال ماہ نومبر میں مزارپرخودکش دھماکے میں 50 افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے