وزیراعظم آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں خلیجی ملکوں کے حالیہ تناؤ پر بات چیت ہوگی۔

سعودی عرب روانگی سے پہلے وزیر اعظم عرب ملکوں میں تعینات پاکستان کے سفیروں کی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب، کویت، یو اے ای اور قطر میں پاکستان کے سفیراسلام آبادپہنچ چکےہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں خلیجی ممالک میں جاری حالیہ تناؤ پر بات چیت کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے