عوامی نمائندہ پیش ہوگا، آئین شکن مفرور ہے، زاہد خان

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا جے آئی ٹی میں پیش ہونا درست عمل ہے، عوامی نمائندہ سرکاری افسران کے سامنے پیش ہوگا جبکہ آئین شکن مفرور ہے۔

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئین شکن کو بھی گرفتار کرکے لایا جائے۔ جمہوریت کے لیے قربانیاں اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت کے استحکام کے لیے پارلیمنٹ کے ساتھ ہے۔

زاہد خان نے مزید کہا کہ آمرانہ ادوار کا بھی احتساب کیا جائے۔ بیرونی امداد کا حساب بھی لیا جائے ،آمر کیا مقدس گائے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے