امریکہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، خامنہ ای

تہران ۔ ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کو دہشت گرد ریاست اور خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

تہران میں ایک اجلاس کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک دہشت گرد ملک اورمشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دارہے، داعش کے خلاف اس کی جنگ ایک دھوکہ ہے، ایران اس کے ساتھ تعلقات معمول پرنہیں لائے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا امریکہ وہ ملک ہے جس نے شمالی افریقا، مغربی ایشیا، شام اورعراق میں بھی عدم استحکام پیدا کیا، قومی مفادات کو یقینی بنانے کا مطلب ہرگزیہ نہیں کہ کسی دوسرے ملک کی سلاتی اور قومی تشخص کے خلاف کام کیا جائے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہمارے حکام نے بعض جگہ دشمن کے ہاتھ میں بہانہ نہ دینے کی وجہ سے دشمن پر اعتماد کیا لیکن امریکہ نے پھر بھی ایران کے خلاف اپنی عداوت اور دشمنی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور وہ ایران کے اسلامی نظام کو چوٹ پہنچانے سے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا لہذا ہمیں دشمن پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے ہمارے پاس انسانی اور مالی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہمیں صرف صحیح اور درست مدیریت پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور ملکی مشکلات کو ملک کے اندرونی وسائل کے ذریعہ حل کرنا چاہیے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ملک کی مدیریت کو ملک کی پیشرفت اور ترقی میں اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کے اعلی حکام کو چاہیے کہ وہ ملک کے اندرونی وسائل پر تکیہ کرتے ہوئے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی تلاش و کوشش کریں اور اس سلسلے میں امریکہ کی طرف دیکھنا بند کردیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ ایران مسئلہ فلسطین سے ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹےگا اور فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھےگا۔ ایرانی قوم نے ہمیشہ ظالموں کا مقابلہ اور مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ایرانی قوم ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کے ساتھ رہےگی۔

آیت اللہ خامنہ ای کا مذید کہنا تھا کہ امریکہ کا مشرق وسطی اور اس خطے سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ صرف اس خطے میں اسرائیل اور بعض عرب ڈکٹیٹر حکمرانوں کی حمایت کرکے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے