پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مطالبات کےحق میں ہڑتال کی جارہی ہے۔
پولیس کے لاٹھی چارج سے 3 ڈاکٹر زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے .
پولیس اور ینگ ڈاکٹروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پولیس کی جانب سے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔
پولیس کے لاٹھی چارج سے 3ڈاکٹر زخمی ہوگئے جبکہ متعدد ڈاکٹرز کو زیر حراست بھی لیا گیا ہے۔