مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی پراسرار گمشدگی بارے متضاد اطلاعات

روئت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان پشاورکے مفتی شہاب الدین پوپلزئی گزشتہ روز سے پراسرار طور پر غائب ہیں۔ ان کی گمشدگی کے بارے میں متضاد خبریں آ رہی ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع نے ان کی گمشدگی کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مفتی صاحب 22 جون کو دبئی روانہ ہو گے تھے تاہم خاندانی ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی. ۔ مقامی انتظامیہ، پولیس اور صوبائی حکومت کی جانب سے اس گمشدگی کے متعلق ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا.

مسجد قاسم علی خان نے چاند کی روئت کے لئے آج بتاریخ 24 جون کو اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے .
واضح رہے کہ اس مرتبہ عید کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی پشاور میں منعقد کیا جانا ہے. محکمہ موسمیات نے چاند بروز اتوار نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے