شام کے دارالحکومت میں دھماکا، 18 افراد ہلاک

خلیج کے جنگ زدہ ملک شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے میں 3 کار سواروں کے خودکش حملوں کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانیہ میں موجود شامی مبصر گروپ کے مطابق شامی سیکیورٹی اہلکاروں نے تین کار سواروں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جن میں سے دو کار سوار حملہ آوروں نے شہر کے مضافاتی علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

تیسرا کار بمبار شہر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا بعد ازاں اس نے بھی خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جو خوفناک ثابت ہوا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شام کے سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ دو کار سوار بمباروں کو دمشق ایئر پورٹ سے پہلے ہی ایک چورنگی پر روک کر ان کی گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔

تاہم برطانیہ کے شامی مبصر گروپ کے مطابق تیسرے حملہ آور نے خود کو شہر میں کار سمیت دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کارسواروں کے ان بم دھماکوں کے نتیجے میں علاقے میں موجود قیمتی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ شام میں گذشتہ چند ماہ میں ہونے والا سب سے تباہ کن خودکش حملہ ہے۔

اے ایف پی کے مطابق دمشق کے مشرقی علاقے تحریر اسکوائر میں دھماکے سے دو گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شدید فائرنگ کی آوازیں سنی جس کے فورا بعد ایک زور دار دھماکا ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے