’’ قطری شہزادےکابیان کیوں ریکارڈنہیں کیاجارہا، آصف کرمانی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ہمارےاہم گواہ قطرکے شہزادے کا بیان کیوں ریکارڈ نہیں کیا جارہا؟ جےآئی ٹی بیان ریکارڈ کرنےقطر کیوں نہیں جارہی؟ جےآئی ٹی ٹیم اگرکل دبئی گئی اورآج آگئی تو یہ سیر سپاٹاہی ہوگا، جے آئی ٹی کا قطر نہ جانا حقائق چھپانے کے مترادف ہے ۔

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پرجوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہی کےروز ایک جمہوری حکومت کاخاتمہ کیا گیا تھا، جمہوری حکومت کےخاتمے سے ملک میں مسائل کاآغازہوا۔ پاکستان اس وقت غیرمعمولی صورتحال سےدوچارہے اور ہمیں وفاق اورجمہوریت کی خدمت میں قدم اٹھانےچاہیے۔ آج مریم نواز جے آئی ٹی کے بلانے پر آگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کا قطر نہ جانا حقائق چھپانے کے مترادف ہے ۔یہ بتایا جائے غیر ملکی فرم کو کتنی رقم ادا کی گئی؟ اور ہمیں الزامات اور شک وشبےسے بالا تر ہوکر ملک کو بنانا ہے۔

آصف کرمانی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب آپ خود شکارہونگے، غیرملکی فنڈنگ کیس میں آپ نااہل ہوجائیں گے،اگرہم جواب دے سکتے ہیں توعمران خان بھی جوابدہ ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ جےآئی ٹی کے لیے پیساتوعمران خان کی جیب سے نکلنا چاہیے تھا۔عمران خان صاحب پاکیزہ روح بنتے ہیں اورخودکومسٹرکلین کہتےہیں۔یہ پٹیشنرز کا کام ہے کہ وہ ہمارے خلاف ثبوت دیں،آپ نے قومی خزانےکےپیسوں کو ضائع کیا ہے۔عمران خان آپ تو دبئی بھی گئے ہیں اورلندن میں لاءفرم کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا پاکستان اندرونی خلفشارکا متحمل نہیں ہوسکتا،جمہوریت کوغیرمستحکم کرنےوالےپاکستان کوغیرمستحکم کرناچاہتےہیں۔ مودی کا اسرائیل جانا پاکستان کے خلاف سازش کا نظر آتا ہے۔

آصف کرمانی نے مزید کہا کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں اور کیاقانون اجازت دیتا ہے جے آئی ٹی ارکان بزنس کلاس میں سفر کریں۔ہمیں جے آئی ٹی سے سوالوں کا جواب ہرحال میں چاہیے اور وہ اپنے کھاتے تیار رکھیں کیونکہ انہوں نےقوم کاپیساخرچ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے